۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی جنگ نے اسرائیل کی تباہی میں فلسطین کی صلاحیت پر نئی تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے اپنے خطبہ جمعہ میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی جنگ نے اسرائیل کی تباہی میں فلسطین کی صلاحیت پر نئی تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے،مزید کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت،مزاحمت کے مسلسل حملوں کے باعث مجبور ہو گئی اوراس کی لوہے کےگنبد کی ماننداور ناقابل شکست افسانوی فوج نے شکست قبول کر لی۔

اسرائیل ہی جنگ بندی کا خواہاں تھا 

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسرائیل خود ہی جنگ بندی کا خواہاں تھا جبکہ مزاحمت اپنی شرائط پر عمل درآمد کر رہی تھی،کہا کہ یہودیوں کی صفوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور بعض یہودی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے اور بعض نے اسرائیلی حکومت کے اختتام کامطالبہ کیا.

اسرائیل کی نابودی کا دن شروع ہوا ہے

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ یہودیوں کی حکومت کی تباہی کا دن شروع ہوا ہے اور وہ زندگی کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ شیعہ اپنے میزائلوں کے ذریعے اپنے لئے عزت و وقار پیدا کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کو شکست سے دوچار کرتے ہیں، عرب حکومتوں کی شرمناک خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خطیب نجف اشرف نے بیان کیا کہ ملت عراق نے فلسطین کے اسلامی حقوق کی حمایت کرتے ہوئے نوجوانوں کو فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے تیار کیا۔

انہوں نے دوسرے خطبے میں عراق کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانے میں تاخیر اور عدم شرکت کی دعوت پر تشویش کا اظہار اور تجویز پیش کی کہ انتخابات بروقت کرائے جائیں اور اسی طرح کسی بھی بین الاقوامی دخالت نہ ہو۔

عراق اور امریکہ کے مذاکرات سے سوائے امریکیوں کے انخلاء پر منحصر قانون کو ختم کرنے کے اورکوئی نتیجہ نہیں نکلے گا 


حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے عراق اور ریاستہائے متحدہ کے اسٹریٹجک مذاکرات کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہ ان مذاکرات سے سوائے امریکیوں کے انخلاء پر منحصر قانون کو ختم کرنے کے اورکوئی نتیجہ نہیں نکلےگا،مزید کہا کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے عنوانات کو تبدیل کرکے ہماری قوم کو دھوکہ دینے کی کوششیں کیں گئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فورسز اپنےملک کا دفاع کرسکتی ہیں اور غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وہابیت،اسلامی جنگ پیدا کرنے کے لئے وجود میں آئی ہے

امام جمعہ نجف اشرف نے معلون وہابیت کے توسط سے آئمہ کرام علیہم السلام کی قبروں کو منہدم کرنے کی طرف اشارہ کیا اور آئمہ بقیع کے مزارات کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہابیت کا نجس وجود اسلامی ممالک کے مابین جنگ کو ہوا دینے آیا ہے، وہابیت سے،یہودیوں کی صفوں میں چھپے رہنے کے بجائے اسلام کی صف میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .